Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنرحائل ریجن سے سفیر پاکستان بلال اکبر کی ملاقات

دوستانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حائل ریجن کے گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز سے مملکت میں پاکستان کے سفیر لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) بلال اکبر نے ملاسقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوستانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیر پاکستان کمیونٹی  کے مسائل کے حوالے سے ملاقاتیں کر رہے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

خیال رہے کہ ان دنوں سفیر پاکستان مملکت میں موجود پاکستانی شہریوں کے مسائل کے حوالے سے سعودی عرب کے اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کرکے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور روایتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔
وہ اس بات کے لیے کوشاں ہیں کہ مملکت میں موجود پاکستانی اپنے دوسرے گھر سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں مثالی کردار ادا کرتے رہیں اور اس حوالے سے پیش آنے والی رکاوٹوں کو مل کر دور کرنے کا اہتمام کیا جائے۔

شیئر: