Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی ایس ایف میں دماغی امراض سے زیادہ ہلاکتیں

 
نئی دہلی ..... جنوری 2015ءاور ستمبر 2016ءکے درمیان بارڈر سیکیورٹی فورسزکے جوانوں کی کل ہلاکتیں 774تھیں۔اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے 25مختلف فوجی آپریشنز کے دوران ہلاک ہوئے۔ بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما نے بتایا کہ بارڈر سیکیورٹی فورس کے زیادہ جوان دماغی بیماریوں اور اپنے لائف اسٹائل کی وجہ سے پیدا ہونے والے امراض کے باعث ہلاک ہورہے ہیں۔ ہم نے بی ایس ایف کے ڈھائی لاکھ جوانوں کے بارے میں سروے کرایا تھا۔ جس سے یہ نتیجہ ظاہر ہوا کہ افسران اور جوانوں کی اموات فوجی آپریشن کی بجائے دماغی اور جسمانی بیماریوں سے زیادہ ہورہی ہے۔ ہم نے اپنی فورس میں جوانوں اور افسران کو روزانہ یوگا کی ہدایت کی ہے تاکہ لائف اسٹائل سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا علاج ہوسکے۔ ان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنی خوراک کی عادتیں تبدیل کریں اورباقاعدگی سے طبی معائنہ کرائیں

شیئر: