Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ عبدالعزیز کی 75 برس قبل  دورہ مصر کی یاد گار وڈیو

بانی مملکت شاہ عبدالعزیز آل سعود کے دورہ مصر کی نادر وڈیو سعودی ٹی وی نے جاری کی ہے جس میں بانی مملکت اور انکے ہمراہ وفد کا اس وقت کے حاکم مصرشاہ فاروق نے پرتباک استقبال کیاـ
سعودی ٹی وی کی جانب سے جاری دستاویزی وڈیو کے حوالے سے اخبار 24 کا کہنا ہے کہ  سال 1946 میں جب بانی مملکت خصوصی دورے پرمصر پہنچے تو سرکاری وعوامی سطح پرانکا شاندار خیر مقدم کیا گیاـ

بانی مملکت کے دورے میں مسئلہ فلسطین  خصوصی طورپرزیر بحث رہا (فوٹو، ٹوئٹر)

مصری عوام نے شاہراہوں پرسعودی پرچم لہرائے اور مختلف مقامات پرشاہ عبدالعزیز کےلیے خوش آمدید کے جذبات کا اظہار تحریری طورپرکیاـ
حاکم مصر اور انکے ہمراہ اعلی حکام نے بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے ساتھ مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا جن مسئلہ فلسطین سرفہرست تھا ـ
ٹی وی رپورٹ کے مطابق بانی مملکت کا دورہ مصر کافی اہم ثابت ہوا جس میں سعودی عرب اور مصر کے مابین مختلف امور پراتفاق کیا گیا ـ بانی مملکت کو مصر میں مختلف تجارتی ، ثقافتی اورمعاشی امور کے بارے میں بھی مطلع کیا گیا

شیئر: