Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی تاریخی تصویر، خواتین فوجیوں کی پریڈ اور کم عمر پاکستانی بھائیوں کی پرفارمنس سمیت سعودی عرب سے منتخب تصاویر

سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی تصاویر بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔  جس میں شاہ سلمان کی تاریخی تصویر، سعودی خواتین فوجیوں کی پہلی مرتبہ یوم وطنی پر پریڈ میں شرکت،کم عمر پاکستانی بھائیوں کی سعودی قومی ترانے کی دھن پر پرفارمنس  اور ماہرغوطہ  خوروں کا منفرد انداز میں وطن سے محبت کا اظہار سے متعلق تصاویر کو پسند کیا گیا۔
شاہ سلمان اور ان کے صاحبزادے شہزادہ عبدالعزیز کی تاریخی تصویر

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے بیٹے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز کی ایک نایاب اور تاریخی تصویر شائع کی گئی ہے۔العربیہ کے مطابق مذکورہ تصویر آل سعودی کی تاریخ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے جاری کی ہے۔
سعودی خواتین فوجیوں کی پہلی مرتبہ یوم وطنی پر پریڈ میں شرکت

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مملکت کے قومی دن پر ہونے والی  پریڈ میں خواتین فوجیوں نے بھر پور شرکت کی ہے۔
تین سعودی خواتین نے سکائی ڈائیونگ میں مہارت حاصل کرلی

کم عمر پاکستانی بھائیوں کی سعودی قومی ترانے کی دھن پر پرفارمنس

سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر دو کم عمر پاکستانی بھائیوں نے مملکت کا ترانہ طبلے کی دھن پر گا کر سعودی رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مملکت کی قدیم و نادر دستاویزات

قومی مرکز برائے تاریخی دستاویزات کی جانب سے مملکت کے 91 قومی دن کے موقع پر بانی مملکت شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود کے عہد کی قدیم و نادر تاریخی دستاویزات جاری کی گئی ہیں۔
ماہرغوطہ  خوروں کا منفرد انداز میں وطن سے محبت کا اظہار 

تبوک ریجن میں ماہرغوطہ خوروں کی ٹیم نے غیر ملکی سیاحوں کے ہمراہ بحر الاحمر کی تہہ میں جا کر سعودی پرچم لہراتے  وطن سے محبت کا اظہار کیا ـ 
مسجد الحرام میں معذور اور معمر افراد کےلیے خصوصی ٹریک 

حرمین شریفین انتظامیہ نے  معذوراور معمر افراد کی آمد ورفت کوآسان بنانے کے لیے مسجد حرام کے داخلی راستوں پر علامات نصب کرکے خصوصی ٹریک تیار کیا ہے۔ 
 عسیر میں فلاور مین میلہ 

شوخ رنگ، علاقائی پھول اور ثقافتی تقریبات دوسرے فلاور مین میلے کی جھلکیاں ہیں۔ میلے کی میزبانی سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ 
فلاورمین فیسٹیول13 ستمبر سے27 ستمبر تک سعودی عرب کے جنوب مغربی  پہاڑی علاقے عسیر میں دیہی روایات کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 
 وعد الشمال صںعتی شہر 

شمالی حدود ریجن میں وعد الشمال صنعتی شہر پائیدار ترقیاتی منصوبوں بنیاد رکھنے والا پروجیکٹ ہے۔  
 الخبر کے ساحل پر دو ہزار پانچ سو مربع میٹر کا بینر 

الخبر کے ساحل پر یوم الوطنی کی مناسبت سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں 18 سرکاری اداروں کے علاوہ عوام الناس کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔لوگوں نے 2500مربع میٹر کا بینراٹھایا۔  
واکنگ ٹریک پر 91 پودے لگائے  

جدہ میونسپلٹی نے شاطی محلے میں واقع واکنگ ٹریک پر 91 پودے لگائے ہیں ۔ شجر کاری مہم میں رضاکار مرد و خواتین شریک تھے۔ 
 
 

شیئر: