Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے یمن میں ہسپتال کو نشانہ نہیں بنایا، تجزیاتی رپورٹ

ھسپتال سے 245 کلومیٹر دور ایک عسکری ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا( فوٹو ایس پی اے)
یمن میں ہونے والے حملوں کے دوران پیش آنے والے واقعات کا تجزیہ کرنے والی مشترکہ ٹیم کے ترجمان اور قانونی مشیر منصور المنصور نے کہا ہے کہ ’یمن میں عسکری آپریشن کے دوران عرب اتحاد پر عالمی تنظیموں اور بین الاقوامی اداروں کے دعوے غلط ثابت ہوگئے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق منصور المنصور نے بدھ کو ریاض آرمی افسران کلب میں پریس کانفرنس کے دوران بین الاقوامی دعوؤں کے حوالے سے پانچ واقعات کی تجزیاتی اور تحقیقاتی  رپورٹ پیش کی ہے۔ 
مشترکہ ٹیم کے ترجمان اور قانونی مشیر نے کہا کہ ’24 اکتوبر 2020 کو تعز شہر میں الامل کینسر ہسپتال پر عرب اتحاد کے حملے کا دعوی کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ دو اہلکار حملے میں زخمی ہوئے اور ہسپتال کو نقصان پہنچا ہے‘۔

بین الاقوامی تنظیموں کے تمام دعوے بھی سراسرغلط ہیں( فوٹو ایس پی اے)

’تجزیے سے یہ بات ریکارڈ پر آئی کہ ہسپتال شہر کے مشرق میں واقع ہے اور شاہراہوں سے گھرا ہوا ہے‘۔
 ’ عرب اتحاد نے چوبیس اکتوبر کو تعز شہر میں کوئی بھی فوجی کارروائی نہیں کی۔  اس مقام سے 245 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک عسکری ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا تھا، بین الاقوامی دعوی سراسر غلط ہے‘۔ 
 اسی طرح دیگر چار واقعات کے حوالے سے بھی بین الاقوامی تنظیموں کے تمام دعوے ززینی حقائق کے پیش نظر سراسرغلط ہیں۔

شیئر: