Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران پر حملہ ناکام، عرب اتحاد نے بیلسٹک میزائل اور لانچنگ پیڈ تباہ کردیا

شہریوں اور سول تنصیبات کو دانستہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔( فائل فوٹو عرب نیوز)
عرب اتحاد نے سنیچر کی شب حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنایا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نجران کی طرف داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ’حوثیوں کی جانب سے شہریوں اور سول تنصیبات کو دانستہ نشانہ بنایا جا رہا ہے‘۔
یاد رہے کہ سنیچر کی صبح اتحادی افواج نے سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے دو حوثی ڈرون مار گرائے گئے تھے۔
اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ ’سعودی فضائیہ اپنی سرحدوں اور شہریوں کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تدابیر اختیار کر رہی ہے‘۔
’حوثی ملیشیا کی مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کے عزم کے ساتھ جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں‘۔
علاوہ ازیں عرب اتحاد نے یمن کے گورنریٹ الجوف میں حوثیوں کے ایک لانچنگ پیڈ کو تباہ کیا ہے جسے ڈرون حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ’ آپریشن میں لانچنگ پیڈ، سپورٹ وہیکلز اور آپریٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے‘۔

شیئر: