Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں عربی  سے ناواقف افراد کےلیے ترجمے کی سہولت  

مسجد نبوی میں عربی  سے ناواقف افراد کےلیے ترجمے کی سہولت  
مسجد نبوی کی انتظامیہ  نے زائرین اور نماز کے  لیے آنے والوں  کے لیےایک اور سہولت کا اضافہ کردیا-  انتظامیہ 24 گھنٹے زائرین اور نمازیوں کو مطلوبہ  سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے- 

سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے  عربی سے ناواقف زائرین اور نمازیوں کو مطلوبہ سہولتوں سے واقف کرانے اور خطبات نیز وعظ و نصیحت کی مجلسوں سے فیض یاب کرنے کے  لیے ترجمے کا دائرہ وسیع کردیا- 

زائرین اور نمازیوں کو اپنی زبانوں میں تمام معلومات جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مہیا کی جارہی ہیں- اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ہر شخص  اپنی زبان میں معلومات سن لیتا ہے اور برابر میں بیٹھے ہوئے دوسرے زائر کو اس سے کسی طرح کی کوئی الجھن یا تکلیف نہیں ہوتی- 

شیئر: