Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے پرانے گھر پر چھاپہ، معروف برانڈ کے ہزاروں نقلی سٹیکر ضبط 

مکان سے 23 ہزار جعلی سٹیکر ضبط کیے گئے ہیں۔ (فوٹو الوطن)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیم نے البغدادیہ کے العماریہ محلے میں پرانے طرز کے مکان پر چھاپہ مار کر جوتوں کے معروف برانڈز  کے نقلی سٹیکر ضبط کیے ہیں۔
سرکای حبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ العماریہ محلے میں جوتوں پر برانڈز کے نقلی سٹیکر لگائے جا رہے ہیں۔
 مقامی ساختہ جوتوں پر معروف برانڈ ز کے نقلی سٹیکرز چسپاں کیے جارہے تھے۔ مکان سے 23 ہزار نقلی سٹیکر ضبط کیے گئے ہیں۔ 
جدہ میونسپلٹی کے افسران نے غیر قانونی تعمیراتی سامان فروخت کرنے والے مراکز اور ورکشاپوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی ہے۔ 
تفتیشی ٹیموں نے الھدی محلے میں غیر قانونی طریقے سے پرانا اور تعمیراتی سامان فروخت کرنے والی دکانوں کے خلاف بھی کارروائی کی۔  

شیئر: