Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ عبداللہ بن فیصل بن ترکی کےلیے جاپان کی طرف سےاعزاز

جاپانی اور سعودی شراکت داری مضبوط بنانے کےلیے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی کے سابق سربراہ اور امریکہ میں سابق سفیر شہزادہ عبداللہ بن فیصل بن ترکی آل سعود کو ریاض میں جاپانی سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں جاپانی اور سعودی شراکت داری کو مضبوط بنانے کےلیے ان کے اقدامات پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
شہزادہ عبداللہ نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’میرے لیے یہ بہت بڑا اعزاز ہے، ہم صرف وہی کر رہے ہیں جو کوئی سول سرونٹ کرے گا۔‘
اس ایوارڈ کا مطلب یہ ہے کہ ہم بحیثیت سعودی سول سرونٹ دیگر ممالک کے ساتھ بہت بڑے کام کر رہے ہیں اور یہ تمام سعودیوں کے لیے اچھا ہے۔‘
سعودی عرب میں جاپان کے سفیر فومیو آئوائی نے دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے کے لیے شہزادہ عبداللہ کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ’ جاپان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات خصو صا معاشی،تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانےکےلیے شہزادہ عبداللہ  کے زبردست  تعاون پر خوشی ہے۔‘
فومیو آئوائی نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ 100 سے زائد جاپانی کمپنیاں اس وقت مملکت میں کام کر رہی ہیں اور انہوں نے سعودیوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
شہزادہ عبداللہ بن فیصل بن ترکی نے اپنی تقریر میں مختلف منصوبوں کے ذریعے دونوں ممالک کی شراکت داری کو مضبوط بنانے میں ہر فرد کی مشترکہ کوششوں اور ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔
انہو ں نے کہا کہ ’یہ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اپنے غیر ملکی تعلقات کو ترقی دینے میں ایک کامیاب ترین ملک رہا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ ایوارڈ سعودی عرب اور جاپان کے درمیان قریبی تعلقات کا بھی اشارہ ہے جو کئی سالوں سے مضبوط ہوا ہے۔‘

شیئر: