Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گلوکار دبئی ایکسپو 2020 کنسرٹ میں فن کا مظاہرہ کریں گے

شوز میں 30 سے زیادہ فنکار اور علاقے کے نامور موسیقار شامل ہوں گے( فوٹو عرب نیوز)
ایکسپو 2020 دبئی کے منتظین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک نئی سیریز متعارف کروا رہے ہے جسے ’جلسات @ ایکسپو‘ کہا جاتا ہے جہاں خطے کے کچھ موسیقار مل کر گلف ٹیلنٹ کی دھنیں پیش کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق 12 اکتوبر کو شروع ہونے والی اس تقریب میں سعودی فنکار اصیل ابو بکر اور دالیا  مبارک،عراقی فنکار ماجد المہندس اور اصیل حمیم، مراکشی گلوکارہ اسما المنور، بحرینی فنکار محمد البکری اور مشعل،یمنی گلوکار فواد عبدالواحد اور کویتی فنکار مطرف المطرف اور علا ہندی شامل ہوں گے۔
ماہانہ کنسرٹس خالیجی کی زیرقیادت جام سیشن کی شکل اختیار کریں گی جس سے وزیٹرز کو عربی موسیقی کی روایات کا تعارف ملے گا۔
ان شوز میں 30 سے زیادہ فنکار اور علاقے کے نامور موسیقار شامل ہوں گے۔
مجموعی طور پر 18 انسٹرومینٹلسٹس ان آلات پر توجہ مرکوز کریں گے جن میں اوڈ بھی شامل ہے۔ عرب دنیا میں مقبول مینڈولن کی ایک قسم، گلوکاروں اور رقاصوں کے ساتھ۔
ایکسپو 2020 دبئی میں متحدہ عرب امارات کے کنٹینٹ کے ڈائریکٹر نحلہ المھیری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’متحدہ عرب امارات کا ورثہ تاریخ میں گہرا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے اسے رائمز، نظموں کے ساتھ ساتھ مقبول پرفارمنس اور فولک کلورک شوز کے ذریعے اس کی کہانی سناتے ہوئے محفوظ کرنے کا ارادہ کیا تاکہ یہ وقت کے ساتھ ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہو جائے اور یہ روایت بیشتر جی سی سی ممالک میں عام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’جلسات  @ ایکسپو کے ذریعے ہم دنیا بھر کے سامعین کو خلیجی ثقافت کی مختلف خصوصیات کے لیے ایک ونڈو دے رہے ہیں اور اس خطے کی کچھ عربی اور خلیجی نمایاں صلاحیتوں کو ظاہر کر رہے ہیں۔‘

 

شیئر: