Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایکسپو، ہم تو یہاں البیک کے لیے آئے ہیں

البیک سعودی عرب میں معروف ہے جس کی 120 سے زائد برانچیں ہیں۔ (فوٹو دبئی ایکسپو)
دبئی میں ایکسپو 2020 میں افغانستان کے پویلین کے باہر لوگوں کا ہجوم دیکھا گیا۔ یہ پویلین جو ایک معمہ بنا ہوا تھا  کیونکہ گزشتہ روز عالمی میلے کے آغاز کے باوجود  یہ پویلین بند تھا۔
عرب نیوز کے مطابق یہ معمہ ایک مخصوص سفید اور پیلے رنگ کے نشان سے حل ہوا  جو کہ سعودی فرائیڈ چکن البیک کی دکان کا لوگو تھا جس کی ایک برانچ اس پویلین میں موجود تھی۔
ایک آئرش وزیٹر مائیکل ہیگنس نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے استفہامیہ انداز میں کہا افغانستان؟ کیا ان کے پاس پویلین ہے؟  نہیں، ہم تو یہاں البیک کے لیےآئے ہیں۔ان کا مسالے دار چکن شہر بھر  میں بہترین ہے۔
جبکہ البیک سعودی عرب میں ایک معروف نام ہے جس کی 120 سے زائد برانچیں ہیں اور یہ متحدہ عرب امارات میں بالکل نیاہے جہاں اس فرائیڈ چکن کی پہلی دکان دبئی مال میں جون میں کھولی گئی ہے۔
افغانستان تقریبا ان 200 ممالک میں سے ایک ہے جو چھ ماہ کی اس ایکسپو میں حصہ لے رہے ہیں لیکن اس ملک کے پویلین کی منصوبہ بندی اسی حکومت نے کی تھی جسے گزشتہ ماہ طالبان نے اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔
اس کے بعد سے یہ افغانستان کا یہ پویلین نامکمل اور سیاحوں کے لیے بند ہے۔
پویلین کے ایک سیکورٹی گارڈ نے بتایا کہ انہوں نے وہاں ہفتوں سے کسی کو کام کرتے نہیں دیکھا۔
 
 

شیئر: