Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا کھجور میلے میں 5 لاکھ ریال کے سودے

وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے دس ہزار کارٹن کاشتکاروں میں تقسیم کیے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ’الاحسا کھجوروں کا دیس‘ کے عنوان سے وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے زیر اہتمام کھجور میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ پانچ لاکھ ریال سے زیادہ کے سودے طے پائے ہیں۔
سرکاریر خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کھجور میلے میں 150 سے زیادہ سٹال لگائے گئے۔ ان کا تعلق نخلستانوں کے مالکان، اداروں اور کھجوروں کی صنعت سے تعلق رکھنے والے ہنر مندوں سے تھا۔ 
میلے میں ریٹیل میں بھی کھجوروں کے سودے ہوئے۔ وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے متعدد پروگرام منعقد کیے۔ کھجوروں کے باغات اور شہد پیدا کرنے والوں کی براہ راست مدد کی گئی۔

کھجور میلے میں 150 سے زیادہ سٹال لگائے گئے۔( فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازیں ہنر مند خاندانوں مویشی پالنے والے چھوٹے تاجروں کو بھی فائدہ پہنچایا گیا۔ ورکشاپ بھی منعقد کیے گئے جن میں کھجوروں کی کاشت سے تعلق رکھنے والے 80 سے زیادہ افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق میلے میں کھجوروں کے 2221 کارٹن فروخت ہوئے جبکہ وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے دس ہزار کارٹن کاشتکاروں میں تقسیم کیے ان میں سے ہر ایک کارٹن میں 5 سے 10 کلو گرام کھجوریں تھیں، اس کا مقصد چھوٹے کاشتکاروں کی مدد کرنا تھا۔ 

شیئر: