Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرالمپکس میں چین 107تمغوں کے ساتھ سرفہرست

ریوڈی جنیرو( ایجنسیاں ) پیرا اولمپکس ختم ہوگئے۔ چین 107تمغوں کے ساتھ سرفہرست رہا۔ شمالی آئرلینڈ 64، یوکرائن 41تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ پیرالمپکس کی اختتامی تقریب میں گذشتہ روز حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے ایرانی پیرا سائکلسٹ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ایرانی پیرا سائیکلسٹ 48 سالہ بہمن گلبارنزاد مردوں کی سی 5-4 روڈ ریس کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے تھے۔پیرالمپکس انٹرنیشنل کمیٹی کے صدر سر فلپ کریون نے ایرانی سائیکلسٹ کی موت پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا کہا۔انھوں نے کہا ہے کہ سائیکلسٹ کی موت پیرالمپکس پر حاوی رہی۔سر فلپ نے ریو کھیلوں کے انعقاد پر ریو کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی فراخدلی اور گرم جوشی پر انھیں پیرالمپکس کے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا۔ اختتامی تقریب میں گلبارنزاد کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اتوار کو ہی والی بال کے اختتامی مقابلوں میں ایران نے طلائی تمغہ جیتا تو پرچموں کو نصف سرنگوں کر دیا گیا تھا۔دوسری جانب پیرالمپکس کے منتظیمین کا کہنا ہے کہ اختتامی تقریب ’برازیل اور ریو ڈی جنیرو کے لیے ایک نیا موقع ہے۔‘اس دوران پیرالمپکس مشعل کو بجھا دیا گیا اور 2020 کے کھیلوں کے میزبان ٹوکیو کو پرچم تھما دیا گیا۔چین 107 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلے، برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ 64 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ یوکرین 41 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

شیئر: