Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی امریکی ایلچی برائے ایران سے ملاقات

ایران کے ایٹمی ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جعمرات کو امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے امور ایران رابرٹ ملی سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’ملاقات میں ایران کے ایٹمی ایشو پر سعودی، امریکی تعاون کو مستحکم کرنے کے طریقوں اور اس سلسلے میں ہونے والے بین الاقوامی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے‘۔

سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بھی ملاقات میں موجود تھیں( فوٹو ایس پی اے)

ایران کی جانب سے جوہری معاہدے سے متعلق معاہدوں اور بین لاقوامی کنونشنز کی خلاف ورزیوں اور مشرق وسطی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی دہشت گرد ملیشیاوں کی سپورٹ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن سے بھی ملاقات کی، سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: