Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی امریکی حکام سے ملاقات، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 سعودی، امریکہ تعلقات کو فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے واشنگٹن کے دورے کے دوران مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کےلیے امریکی قومی سلامتی کے کوآرڈینیٹر بریٹ میک گورک، امریکہ کی قومی سلامتی کونس میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ امور کے ڈائریکٹر، سفیر بابرا لیف اور مشرقی امور کے معان وزیر خارجہ بیل لیمبرٹ سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے درران سعودی، امریکہ تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا ہے۔
مشرق وسطی اور دنیا میں امن، سلامتی اور استحکام کی بنیاد رکھنے کی مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ایران کے جوہری ایجنڈے کے حوالے سے نمایاں پیش رفت کے علاوہ  یمن میں سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے  سعودی عرب کی کوششوں اور اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

شیئر: