Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 24 گھنٹوں کے اندر کورونا کے 41 نئے کیسز، تین ہلاکتیں

بند مقامات پرماسک کی پابندی لازمی ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے 41 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں اس وبا سے 3 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں ـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 931 تک پہنچ گئی ـ
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک سعودی عرب میں کورونا سے 8 ہزار 763 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ـ
کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 47 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس مرض سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 947 ہو گئی ہے ـ
واضح رہے سعودی عرب میں کورونا وائرس کے حوالے سے ایس اوپیز میں کمی کرتے ہوئے کھلے مقامات پرماسک کی پابندی ختم کردی گئی ہے جبکہ حرمین شریفین میں نماز باجماعت کے دوران سماجی فاصلے کے اصول کو بھی ختم کردیا گیا ہے ـ
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین کی دوسری خوراک لگوانا انتہائی اہم ہے ـ

شیئر: