Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگے بیریئر ہٹا دیے گئے

سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگائے گئے بیریئر بھی ہٹا دیے ہیں۔
اس سے قبل مسجد الحرام اور مسجد نبوی سے سماجی فاصلے کےلیے لگائی گئی علامتیں ہٹائی گئی تھیں۔
بیریئر ہٹائے جانے کے بعد زائرین نے خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے انتہائی قریب سے طواف کیا۔
حرمین شریفن کے ٹوئٹر اکاونٹ پر مسجد الحرام میں خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگے بیریئر ہٹائے جانے کی تصاویر اور وڈیوز شیئر کی ہیں۔
یاد رہے کہ کورونا ایس او پیز میں نرمی کے فیصلے کے بعد اتوار17 اکتوبر سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے بغیر نمازیں ادا کی جائیں گی۔
تقریبا ڈیڑھ برس سے زائد عرصے کے بعد مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے گرد  لگے قائم بیریئر ہٹائے گئے ہیں۔
 

شیئر: