Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلہن کی کس شرط نے دلہا کو افسردہ کر دیا؟

دلہن نے رخصتی کے لیے شرط رکھی کہ مہمانوں کی تعداد لامحدود رکھی جائے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
کورونا ایس اوپیز میں نرمی کا اعلان ہوتے ہی تبوک میں دلہن نے شادی کی تقریب دھوم دھام سے کرنے کی شرط عائد کردی۔ 
نکاح کے وقت شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کرنے پراتفاق ہوا تھاـ
اخبار 24 کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آنے اور ضوابط میں نرمی کیے جانے کا اعلان ہوتے ہی تبوک میں ایک دلہن نے عین وقت پر سابقہ فیصلے سے انکار کرتے ہوئے دلہا پرشرط عائد کی کہ رخصتی اسی صورت میں ممکن ہوگی جب شادی کی تقریب دھوم دھام سے کی جائے۔
دلہن کی جانب سے عائد کی گئی شرط میں حاضرین تقریب کی تعداد بھی غیر محدود بتائی گئی ہے جس پر دلہا اور اس کے اہل خانہ پریشانی میں مبتلا ہو گئےـ

دلہن کا کہنا ہے کہ کورونا پابندی کے بعد علاقے کی پہلی شادی یادگار ہونا چاہیے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

دلہن کی ایک عزیزہ کا کہنا تھا کہ جیسے ہی وزارت داخلہ کی جانب سے شادی بیاہ کی تقریبات میں حاضرین کی تعداد پر عائد پابندی ختم ہونے کا اعلان ہوا اسی وقت دلہن کی جانب سے عائد کی جانے والی شرط نے سب کو پریشان کردیا خاص کر دلہا کے لیے یہ بڑا ہی صبرآزما وقت تھا جو پہلے محدود مہمانوں کی فہرست کے اعتبار سے اخراجات علیحدہ کر چکا تھاـ
دلہن کی شرائط میں نہ صرف حاضرین کی تعداد غیر محدود دی گئی ہے بلکہ شادی کے لیے بڑے ہال کی بکنگ بھی شرط کا حصہ ہے جس کی وجہ سے دلہا اخراجات کے بوجھ تلے دب جائے گاـ
شادی کی تقریب کے حوالے سے دلہن کا کہنا تھا کہ اس نے یہ شرط اس لیے عائد کی ہے کہ کیونکہ علاقے میں شادی کی پہلی تقریب ہوگی جو ایس اوپیز کی پابندی کے بعد منعقد کی جائے گی اس لیے میری خواہش ہے کہ تقریب شاندار ہو جس میں لاتعداد مہمان شرکت کریں تاکہ تقریب یاد گار بن جائےـ

شیئر: