Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ کے اجلاس میں گرین سعودی عرب اور مشرق وسطی انیشیٹو کا جائزہ

 شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس ہوا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی کابینہ کے ورچوئل اجلاس منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں منعقد ہوا ہے۔
اجلاس میں مملکت کے ساتھ برادرو دوست ممالک کے ساتھ مختلف معاملات کے حوالے سے ہونے والی خط و کتابت کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ کے اجلاس میں گرین سعودی عرب  و مشرق وسطی مہم کے علاوہ مختلف معاملات پر فیصلے کیے گئے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق  وزیر مملکت رکن کابینہ و قائمقام وزیر اطلاعات ڈاکٹرعصام بن سعد نے بتایا کہ اجلاس میں گزشتہ ہفتے ہونے والے گروپ 20 کے اجتماعات میں مملکت کی جانب سے کی گئی یقین دہانیوں کی تائید کی گئی جس میں عالمی معیشت کی اصلاح کے لیے مملکت کی جانب سے ’ ریاض انیشیٹو برائے عالمی تجارتی تنظیم ‘۔
اس بارے میں گزشتہ برس گروپ کے رہنماوں نے منظوری دی تھی جس کے مطابق مضبوط ، پائیدار اور متوازن و جامع ترقی کے حصول کےلیے اپنے کام کی حمایت جاری رکھنا ہے جو نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر کے حوشحال و امید افزا مستقبل پیدا کرنا ہے۔
کابینہ کے اجلاس میں گرین سعودی عرب و سرسبز مشرق وسطی کے اقدام کے حوالے سے کانفرنس جو 23 تا 25 اکتوبرسعودی عرب کی میزبانی میں ہوگی کے حوالے سے بھی بحث کرتے ہوئے ماحول کے تحفظ کےلیے اہم قراردیا گیا۔
کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے حوالے سے مملکت کی جانب سے کی گئی کاوشوں کو سراہا گیا جن کے سبب معاشرے پرکورونا وبا کے اثرات پرقابو پایا جاسکا علاوہ ازیں وبا سے بچاو کے 44 ملین افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔
اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے جن میں وزیر خارجہ یا ان کی نیابت کرنے والے کو جمہوریہ ہنڈوراس کے ساتھ مختلف حوالوں سے تعاون کرنے کا اختیار تفویض کیا گیا۔ 
وزیراطلاعات و ٹی وی وریڈیو اتھارٹی کے نگران اعلی یا ان کی نیابت کرنے والے کو ویتنام کے ہم منصب کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں کے علاوہ کابینہ کے اجلاس میں مختلف ملکی معاملات پر اتفاق کیا گیا۔

شیئر: