Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اونٹوں کا نمبرنگ سسٹم  ہائی وے پولیس کے نظام سے مربوط

چپ کے ذریعے اونٹ کے مالک کو ٹریس کیا جاسکے گا (فائل فوٹو: اخبار 24)
وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے سعودی عرب میں اونٹوں کی نمبرنگ کے ڈیجیٹل سسٹم کو ہائی وے پولیس کے نظام سے جوڑ دیا ہےـ  نمبرنگ سسٹم کے ذریعے اونٹوں میں مخصوص چپ لگائی جاتی ہے تاکہ ان کی ٹریکنگ آسان ہو سکے-
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق اونٹوں کی نمبرنگ کے ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے اب تک 15 لاکھ  سے اونٹوں میں الیکٹرانک چپ لگائی جاچکی ہے-
ہائی وے پولیس کے سسٹم سے اونٹوں کی چپ کو جوڑنے کا مقصد شاہراہوں پر آنے والے اونٹ اور ان کے مالکان کے بارے میں آسانی سے معلوم ہو سکے گا-
وزارت ماحولیات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اونٹوں میں چپ لگانے کا بنیادی مقصد ان کی ٹریکنگ اور اونٹوں کا ریکارڈ رکھنا ہے جس کے ذریعے ہر علاقے کے اونٹ اور ان کی نسل کے بارے میں مکمل ڈیٹا محفوظ کیاجاسکتا ہے-
علاوہ ازیں اونٹوں کی صحت اور بیماری کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں-
واضح رہے کہ سعودی عرب میں عالمی سطح کی اونٹ دوڑ کے مقابلے بڑے پیمانے پر منعقد کیے جاتے ہیں- دوڑ میں شریک اونٹوں کی نسل سے ان کی قدروقیمت کا تعین کیا جاتا ہے-
ہائی وے پولیس کے قانون کے مطابق شاہراہوں پر نکل آنے والے اونٹوں کے ملکان پر جرمانہ کیا جاتا ہےـ شاہراہوں پر اونٹوں کی وجہ سے سنگین حادثات کا خدشہ ہوتا ہے۔ اسی لیے ہائی وے پولیس نے اونٹوں کے ملکان کو اس امر کا پابند کیا ہے کہ وہ اپنے اونٹوں کو شاہراہوں سے دور رکھیں-
اونٹوں کی چپ کے سسٹم کو ہائی وے پولیس کے نظام سے جوڑنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری طورپر اونٹ کے جسم میں چسپاں چپ کے ذریعے اس کے مالک کو ٹریس کیا جاسکے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: