Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 اونٹوں کے ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کا معاہدہ

کنگ عبدالعزیز لا ئبریری اور بین الاقوامی تنظیم نے معاہدے پر دستخط کیے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اونٹ سے متعلق رسم و رواج کی تشہیر بین الاقوامی ورثے کے طور پر کرے گا۔
اس مقصد کے لیے کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری اور اونٹو ں کی بین الاقوامی تنظیم نے ریاض میں معاہدے پر دستخط کیے۔
فریقین اس حوالے سے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ اونٹوں کے ثقافتی ورثے سے پوری دنیا کو متعارف کرانے کے لیے متعدد پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

اونٹوں کے نوادر سے متعلق خصوصی نمائشیں منعقد ہوں گی (فوٹو: ایس پی اے)

العربیہ نیٹ کے مطابق معاہدہ کثیر المقاصد ہے جس کے تحت دنیا بھر میں اونٹوں سے متعلق معلومات کی تشہیر کے پروگرام کی سرپرستی کی جائے گی۔
بین الاقوامی پروگراموں اور کانفرنسوں اور سیمیناروں کا اہتمام ہوگا۔ دنیا بھر میں اونٹوں سے متعلق معلومات کی ترویج کے لیے ڈیٹا تیار کیا جائے گا۔
اونٹوں سے متعلق بین الاقوامی تصورات و خیالات کا انتخاب اور اونٹوں کے نوادر سے متعلق خصوصی نمائشیں منعقد ہوں گی۔
اونٹوں کے بارے میں تحقیقی مطالعہ جات تیار کرائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اونٹوں کی بین الاقوامی تنظیم بغیرمنافع والی تنطیم ہے۔ اس کا صدر دفتر ریاض میں ہے اور 105 ممالک اس تنظیم کے رکن ہیں۔

شیئر: