Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اونٹوں کی نمبرنگ کا منصوبہ جاری

مکہ ریجن میں 67 ہزار 908 اونٹوں کی نمبرنگ ہوچکی ہے ( فوٹو: سبق)
وزارت ماحولیات، زراعت اور پانی کے تحت ملک بھر میں اونٹوں کی نمبرنگ کا منصوبہ جاری ہے۔ مکہ ریجن میں اب تک 67 ہزار908 اونٹوں کی نمبرنگ مکمل ہوچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ ریجن  میں وزارت کے دفتر کے سربراہ انجینئر سعید جار اللہ الغامدی نے کہا ہے کہ ’اس وقت ہمارے پاس 2752 اونٹوں کی نمبرنگ کی درخواستیں موجود ہیں‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’اونٹوں کی نمبرنگ کے بے شمار فائدے ہیں۔ ایک خصوصی آلے کے ذریعے اونٹ میں الیکٹرانک سم داخل کی جاتی ہے جس میں اونٹ کی عمر، مالک کا نام، طبی ریکارڈ اور دیگر بنیادی معلومات کا اندراج ہوتا ہے‘۔
’منصوبے سے ایک طرف ملک میں اونٹوں کی تعداد معلوم ہوگی اور دوسری طرف مالکان کو مختلف سہولتیں فراہم ہوں گی‘۔
’ہائی وے پر نگرانی کے بغیر چھوڑے ہوئے انٹوں کا انسداد ہوگا جس کی وجہ سے خطرناک حادثات ہوتے ہیں‘۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ’ذالحج کے اختتام تک اونٹوں کی نمبرنگ کے لیے کوئی فیس وصول نہیں کی جا رہی لیکن اس کے بعد یعنی محرم سے فیس وصول کی جائے گی‘۔
’آئندہ منڈی میں اونٹ فروخت کرنے لیے ضروری ہوگا کہ اس کی نمبرنگ کی جا چکی ہو‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آئندہ نمبرنگ نہ کرنے والے مالکان پر جرمانے بھی لاگو ہوں گے‘۔

شیئر: