Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برونڈی میں نابینا پن سے نمٹنے کے لیے شاہ سلمان مرکز کا پروگرام

رضاکارانہ طبی ٹیم نے مہم کے دوران ایک ہزار 402 افراد کا معائنہ کیا( فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے مکہ مکرمہ میں قائم مسلم ورلڈ لیگ کے تعاون سے جمہوریہ برونڈی کے دارالحکومت بوجمبورہ میں نابینا پن اور اس کی وجوہ سے نمٹنے کے لیے ایک رضاکارانہ طبی پروگرام شروع کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رضاکارانہ طبی ٹیم نے اس مہم کے دوران ایک ہزار 402 افراد کا معائنہ کیا، 20 سرجریز اور 210 آپریشنز کرنے کے علاوہ 250 عینکیں تقسیم کیں۔
یہ مہم نابینا پن سے نمٹنے کے منصوبوں میں سے ایک ہے جسے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے کئی ممالک میں کم آمدنی والے خاندانوں کی مدد کے لیے لاگو کیا جا رہا ہے۔
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کا مقصد دنیا بھر میں ضرورت مند کمیونیٹیز کو مدد فراہم کرنا ہے۔
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے حال ہی میں یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں مديرية الخوخة ضلع میں پانی اور ماحولیاتی صفائی کا ایک منصوبہ شروع کیا ہے۔
اس منصوبے کے ذریعے تین لاکھ ایک ہزار لٹر پینے کا پانی اور دو لاکھ 87 ہزار لٹرنان پورٹیبل پینے پانی فراہم کیا گیا۔
دریں اثنا کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے سوڈان میں لوگوں میں کھانے کی دو ہزار باسکٹ تقسیم کیں۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 69 ممالک میں مختلف قسم کے 1705 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر 5.43 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں3.53 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کےعلاوہ فلسطین میں 363 ملین ڈالر، شام میں 305 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 203 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے عالمی ادارہ خوراک پروگرام، بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی فنڈ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

شیئر: