Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

500 کلو گرام وزنی سعودی شہری علاج کے بعد اپنے قدموں پر چلنے لگا 

پانچ سو کلو گرام وزنی سعودی شہری منصور الشراری چھ برس بعد ویل چیئر کے بجائے اپنے قدموں پر چلنے لگے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 
اماررات الیوم اور المدینہ اخبار کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں منصور الشراری ڈاکٹروں کی مدد سے چلنے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔
یاد رہے کہ منصور الشراری کو جولائی میں ریاض کے ایجوکیشن ہسپتال لایا گیا تھا۔ پانچ سو کلو گرام وزن ہونے کے باعث ان کی حالت غیر تھی۔ وہ ویل چیئر پر بھی مشکل سے ہی بیٹھ پاتے تھے۔

 منصور الشراری کا ایجوکیشن ہسپتال میں آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا ( فوٹو: ٹوئٹر)

 ایجوکیشن ہسپتال میں موٹاپے کو کم کرنے کے لیے سعودی شہری کا آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا۔
یاد رہے کہ القریات میں مقیم سعودی شہری منصور الشراری نے ایوان شاہی سے مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا علاج کرانے میں مدد فراہم کی جائے۔
 درخواست میں کہا تھا کہ وہ اپنے بہت زیادہ وزن کی وجہ سے نقل و حرکت کرنے کی قابل نہیں۔ اس لیے انہیں ہسپتال لے جانے کے لیے خصوصی جہاز فراہم کیاجائے۔ 
ایوان شاہی کی جانب سے منصور الشراری کو القریات سے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے خصوصی سی 130 طیارہ بھیجا گیا تھا۔

شیئر: