Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کس صورت میں توکلنا پر صحت ریکارڈ تبدیل ہوجائے گا؟

مملکت میں کورونا کی چار ویکسینیں منظور شدہ ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ’توکلنا‘ انتظامیہ نے کہا ہے کہ  مملکت میں کورونا کی چار ویکسینیں منظور شدہ ہیں، ن میں فایزر، ایسٹرازینکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن  شامل ہیں ان کی دو خوراکیں لینا ضروری ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق توکلنا انتظامیہ نے انتباہ کیا کہ اگر پہلی خوراک لینے کے نوے روز کے دوران ویکسین کی دوسری خوراک نہ لی گئی تو ایسی صورت میں ’توکلنا‘ میں اس کا صحت ریکارڈ غیر ویکسین یافتہ (غیر محصن)   ہوجائے گا۔
یہ ایسی صورت میں ہوگا جبکہ ویکسین کی پہلی خوراک لینے والا کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر صحت یاب نہ ہوا ہو- 
دوسری خوراک لینے پر ہیلتھ ریکارڈ  ’محصن‘ کردیا جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ متعلقہ شخص ویکسین کی دونوں خوراکیں لے کر وائرس سے محفوظ ہوچکا ہے۔
توکلنا  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کی معلومات وزارت صحت کو بھیجتے ہی توکلنا ایپ کے ریکارڈ پر نمودار ہوجاتی ہیں۔
اگر کسی شخص کا ریکارڈ توکلنا ایپ میں اپ ڈیٹ نہ ہورہا ہو تو اسے 937 پر وزارت صحت سے رابطہ کرنا ہوگا۔ 

شیئر: