Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت آنے والے غیر ویکسین یافتہ کارکنوں کے لیے قرنطینہ سینٹرز کے ضوابط

اس حوالے سے 25 عمارتوں کو لائسنس کا اجرا شروع کردیا ہے- (فوٹو عرب نیوز)
وزارت بلدیات و دیہی امور و ہاؤسنگ  نے بیرون مملکت سے آنے والے غیر ویکسین یافتہ کارکنوں کے لیے قرنطینہ سینٹرز کے  لائسنس جاری کرنے کا آغاز کردیا ہےـ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت بلدیات کی جانب سے جاری احکامات کے تحت کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے کیے جانے والے احتیاطی اقدامات کے پیش نظر بیرون مملکت سے آنے والوں کی سہولت کے لیے جدہ، دمام، ریاض اور ظھران  25 عمارتوں کو قرنطینہ بنانے کے لیے لائسنس کا اجرا شروع کیا ہے-
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ قرنطینہ سینٹرز میں 3 ہزار 276 افراد کے قیام کی گنجائش رکھی گئی ہےـ  
قرنطینہ سینٹرز کے معیار کے حوالے سے وزارت بلدیاتی امور کا کہنا ہے کہ سینٹرز میں تازہ ہوا کا بندوبست ہو، صفائی کا خصوصی خیال رکھنے کے لیے مستعد کارکنوں کو تعینات کیا جائے، عمارت کا سینٹرل کچن ہو جہاں مقررہ معیار کے مطابق خوراک تیار کی جائےـ  
مقررہ قرنطینہ سینٹرز میں صفائی سے متعلق مخصوص کمپنیوں سے معاہدہ کیا جائے جو عمارت میں مسلسل جراثیم کش اور کیڑے مار ادویات کا سپرے کا انتظام کریں- 
قرنطینہ سینٹرز میں سی سی ٹی وی کیمروں اور سیکیورٹی کا بھی انتظام کی جائے، آنے والوں کے لیے پیشگی بکنگ کا بندوبست ہو جس کا  کیو آر کوڈ  فضائی کمپنیوں کو فراہم کیا جائےـ آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ  سے عمارتوں میں پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ کا بندوبست قرنطینہ سینٹر کرے گا- علاوہ ازیں منظورشدہ لیبارٹری سے بھی معاہدہ کیا جائے جو قرنطینہ میں ٹھہرنے والوں کا پی سی آر ٹیسٹ کریں- مسافروں کو کورونا کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کرنے کے لیے وسائل فراہم کیے جائےـ مسافروں کو توکلنا پر رجسٹر کیا جائے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: