Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب پہنچنے سے قبل ویکسین کا آن لائن اندراج کرالیں: محکمہ پاسپورٹ

آن لائن ویکسین کے اندراج سے امیگریشن کارروائی میں آسانی ہوگی (فائل فوٹو: اے پی)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مملکت آنے والے تمام غیر ملکی مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب پہنچنے سے قبل ویکسین کا آن لائن اندراج ضرور کرالیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’ویکسین کے آن لائن اندراج سے ایئرپورٹ یا بندرگاہ یا بری سرحدی چوکی پہنچنے پر امیگریشن کارروائی میں آسانی ہوگی اور انہیں انتظار کی زحمت نہیں ہوگی۔‘
محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ ’یہ پابندی جی سی سی ممالک کے شہریوں، ہر طرح کے نئے ویزہ ہولڈرز، مقیم غیر ملکیوں اور ان کے ’مرافقین‘ پر لاگو ہوگی۔‘
بیان میں محکمہ پاسپورٹ نے مزید کہا کہ ’یہ فیصلہ کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مملکت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ اس کا مقصد سعودی شہریوں اور مقیم غی رملکیوں کو وبائی وائرس سے محفوظ رکھنا اور کرنا ہے۔‘
محکمہ پاسپورٹ نے تمام مسافروں سے اپیل کی کہ وہ مملکت پہنچنے پر امیگریشن اور کسٹم  کارروائی کے دوران حفاظتی تدابیر اور کورونا ایس او پیز کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔

شیئر: