Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نریندر مودی کی پوپ فرانسوا کو انڈیا کے دورے کی دعوت

انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے رومن کیتھولک مسیحی برداری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسوا کو انڈیا کے دورے کی دعوت دی ہے جسے کافی اہم خیال کیا جا رہا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مودی جو جی 20 سمٹ میں شرکت کے لیے اس وقت اٹلی میں موجود ہیں، انہوں نے پوپ فرانسوا کو کیتھولک مسیحیوں کے مرکز ویٹیکن میں ملاقات کے دوران دورے کی دعوت دی۔
مودی نے ویٹیکن میں پوپ فرانسوا کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹہ بات چیت کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس ملاقات کے حوالے سے لکھا کہ ’پوپ فرانسوا کے ساتھ گرمجوش ملاقات ہوئی۔ مجھے ان کے ساتھ بہت سے معاملات پر بات کرنے کا موقع ملا اور (میں نے) انہیں انڈیا کے دورے کی دعوت دی۔‘
مذہبی خبروں سے متعلقہ ویب سائٹ کرکس کے مطابق پوپ کا کہنا ہے کہ وہ انڈیا کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔ ویٹیکن نے کئی سال پہلے ویٹیکن کے دورے کا شیڈول بھی مرتب کیا تھا۔‘
فرانسس مذہبی آزادی کو فروغ دینے کے لیے دنیا کے دوسرے بڑی آبادی والے ملک کا دورہ کرنے کے خواہاں ہیں۔
سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 2014 میں اقتدر میں آنے کے بعد سے انڈیا میں مذہبی اقلیتی برادریوں کو امتیازی سلوک اور تشدد کا سامنا ہے۔
مسلم برادری جو آبادی کا کُل 14  فیصد ہے جبکہ یہاں رہنے والے دو فیصد مسیحیوں کو پُرتشدد حملوں کا سامنا رہا ہے۔
آخری بار کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ جان پول دوئم نے 1999 میں انڈیا کا دورہ کیا تھا۔

شیئر: