Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لگژری کروز کی سیاحت، وزارت کا ’سیاحتی گائیڈ ‘ پروگرام

پروگرام سیاحتی بین الاقوامی یونین کی جانب سے منظورشدہ ہے( فائل فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت سیاحت نے ’سیاحتی گائیڈ ‘ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔
سیاحتی گائیڈ پروگرام  لگژری کروز کی سیاحت کے حوالے سے ترتیب دیا جائے گا جو سیاحتی بین الاقوامی یونین کی جانب سے منظورشدہ ہے۔
سعودی روزنامے ’عکاظ ‘ کے مطابق شروع کیے جانا والا پروگرام  اس شعبے میں سیاحتی گائیڈ کو کروز کی سیاحت کے حوالے سے کورس کرانے کے حوالے سے اہم ہو گا۔ کورس مکمل کرنے والوں کو اس شعبے کا لائسنس بھی جاری کیا جائے گا۔ 
کورس کے لیے جو شرائط رکھی گئی ہیں اس کے مطابق شریک ہونے والا سعودی شہری ہو،عمر 21 برس سے کم نہ ہو،،انگلش جاننا لازمی ہے۔
جدہ ، مدینہ منورہ ، ینبع ، العلا، دمام اور الاحسا میں رہنے والے ہی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

شیئر: