Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور امریکی فضائیہ کی مشترکہ مشقوں کا اختتام

سعودی رائل ایئر فورس کے ایف پندرہ سی لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی رائل ایئر فورس اور امریکی فضائیہ نےعلاقائی سلامتی کے تحفط کےلیے مشترکہ مشقیں مکمل کرلیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ فضائی مشقوں میں سعودی رائل ایئر فورس کے ایف پندرہ سی لڑاکا طیاروں اور امریکی فضائیہ کے بی ون سٹریٹجک بمبار طیاروں نے حصہ لیا۔

مشترکہ مشقوں میں مہارت، ایئر کنٹرول اور آپریشنل ہم آہنگی کو اجاگر کیا گیا(فوٹو ایس پی اے)

 وزارت دفاع نے اتوار کو بیان میں کہا کہ’ مشترکہ مشقیں خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کےلیے سعودی رائل ایئر فورس اور امریکی فضائیہ کے درمیان تعاون کا تسلسل ہے‘۔
’مشترکہ مشقوں میں مہارت، ایئر کنٹرول اور آپریشنل ہم آہنگی کو اجاگر کیا گیا ہے‘۔

شیئر: