Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایتھینز میں سعودی عرب سمیت چار ممالک کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر

مشقوں میں سعودی عرب سمیر چار ملکوں کے خصوصی یونٹس نے حصہ لیا( فوٹو ایس پی اے)
 یونان کے درالحکومت ایتھینز میں ہونے والی چار ممالک کی  مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ہیں ـ مشقوں میں سعودی عرب ، امارات ، مصر اور یونان کے خصوصی یونٹس نے حصہ لیا ـ 
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں میں یونان کے نائب وزیردفاع اور یونانی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف کے علاوہ یونانی وزارت دفاع کے اعلی عہدیداورں نے اختتامی مشقوں کا معائنہ کیاـ 

 مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے مستفیض ہونا ہے( فوٹو ایس پی اے)

فوجی مشقوں میں یونان میں موجود سعودی عرب کے سفیر سعد بن عبدالرحمان العمار اور سعودی چھاتہ بردار فورس کے اسپیشل یونٹ کے سربراہ بریگیڈئرجنرل سلطان اسلام بھی موجود تھےـ 
فوجی مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے مستفیض ہونا اور جوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہوتا ہے جس سے فوجی جوانوں کے تجربے میں بھی اضافہ ہوتا ہے ـ 

مشترکہ فوجی مشقیں سالانہ پروگرام کا حصہ ہوتی ہیں(فوٹو ایس پی اے)

مشترکہ فوجی مشقیں سالانہ پروگرام کا حصہ ہوتی ہیں جو برادر اور دوست ممالک کے ساتھ کی جاتی ہیں تاکہ جوانوں میں مختلف نوعیت کی عسکری صلاحیتوں کو بڑھایاجاسکےـ  

شیئر: