Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فساد فی الارض کے جرم میں شہری کو سزائے موت

’مذکورہ شخص ملک کی سلامتی اور امن کے لیے خطرہ بننے، چوری چکاری اور لوٹ مار سمیت منشیات کی سپلائی اور دہشتگرد تنظیموں سے وابستگی میں ملوث پایا گیا تھا‘ (فوٹو: المواطن)
وزارت داخلہ نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کرنے اور اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ایک شخص کا سرقلم کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’سر قلم کئے جانے والا شخص سعودی شہری ہے اور متعدد جرائم میں ملوث ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری مکی بن کاظم آل عبید کو سکیورٹی اہلکاروں پر کلاشنکوف سے فائرنگ کرنے، اسلحہ رکھنے، اس کا کاروبار کرنے اور اسلحہ کے استعمال کی تربیت حاصل کرنے علاوہ ملک کی سلامتی اور امن کے لیے خطرہ بننے، چوری چکاری اور لوٹ مار سمیت منشیات کی سپلائی اور دہشت گرد تنظیموں سے وابستگی میں ملوث پایا گیا تھا‘۔
’مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تمام الزامات ثابت ہونے پر فساد فی الارض کے جرم میں اسے سزائے موت سنائی گئی‘۔
’وزارت داخلہ نے مشرقی ریجن کے شہر دمام میں مذکورہ شخص کا سر قلم کرکے عدالتی فیصلے کا نفاذ کیا ہے‘۔

شیئر: