Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 45 نئے کیسز، مزید دو اموات

چار کروڑ 60 لاکھ  36 ہزار کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں (فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں منگل دو نومبر کو کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ 
منگل کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 45 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 35 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار798 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 59 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 48 ہزار711 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 37 ہزار653 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک چارکروڑ60 لاکھ 36 ہزار46 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

شیئر: