Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے کا برتھ سرٹیفکیٹ روکنے پر پولی کلینک سربمہر

  جدہ .... جدہ محکمہ صحت نے 5برس سے ایک غیر ملکی شہری کو اس کے بیٹے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ نہ دینے پر پولی کلینک کو سربمہر کردیا۔ غیر ملکی نے محکمہ صحت سے شکایت کی تھی کہ برتھ سرٹیفکیٹ نہ ملنے کی وجہ سے اسکے بچے کے سارے کام معطل پڑے ہیں۔ نہ پاسپورٹ بن پارہا ہے اور نہ ہی اسکول میں داخلے کی کارروائی آگے بڑھ رہی ہے۔محکمہ صحت کے ترجمان عبداللہ الغامدی نے بتایا کہ 4جمادی الاول 1438ھ کو مقیم غیر ملکی نے شکایت درج کرائی تھی۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ بچے کی پیدائش 7ستمبر 2011ءکو ہوئی تھی۔ پولی کلینک سے رابطہ کرکے پولی کلینک کو برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن اس نے ہدایت کو نظر انداز کردیا ۔ وہ کئی لوگوں کے بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے آنا کانی کرتا رہا ہے۔

شیئر: