Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے وفاقی اداروں میں ’سہولت کار افسران‘

وزیراعظم آفس کے مطابق اس اقدام کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت کے لیے وفاقی اداروں میں سہولت کار افسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بدھ کو وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی ڈویژنز میں 39 سہولت کار افسران کو تعینات کیا جائے گا۔
پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے 13 وزیروں کے 34 ذیلی اداروں میں بھی خصوصی سیکشن اور ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سہولت کار افسران گریڈ 19 سے کم نہیں ہوں گے۔
وزارتوں کو سہولت کار افسران کے لیے نام سامنے لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اقدام کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کا ازالہ کرنا ہے۔
اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 21 روز میں کارروائی مکمل کر کے رپورٹ دی جائے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق اس اقدام سے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سروسز کی فراہمی اور دیگر امور سے متعلق معلومات مں سہولت میسر آئے گی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے وزارت خارجہ، اوورسیز پاکستانی اور اطلاعات و نشریات کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے طور پر بھی سمندر پار پاکستانیوں کو سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے آگاہی بھی فراہم کریں۔

شیئر: