Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس کے بھیس میں غیر ملکی کارکنان کو لوٹنے والا شہری گرفتار

ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے پولیس کے بھیس میں غیر ملکی کارکنان کو لوٹنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو رپورٹ ملی تھی کہ ایک شخص پولیس کے بھیس میں غیر ملکی ورکرز کو روک کر ان کی تلاشی لے رہا ہے اور ان سے نقدی اور قیمتی سامان چھین رہا ہے۔
ان اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے سپیشل فورس کو ہدایت کی گئی کہ وہ ملزم کو شناخت کرکے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کریں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد  ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: