Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اثرا فیسٹیول کے تحت 300 ڈرون کے ذریعہ لیزر شو

’اثر ا فیسٹیول کے تحت کچھ مختلف پیش کرنے کی کوشش کی گئی جس میں کامیابی ہوئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
ظہران میں کنگ عبد العزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر’اثرا‘ کے تحت ڈرون سے لیزر شو کا اہتمام کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈرون کے لیزر سے تشکیل پانے والے فن پاروں کو وزٹروں نے بے حد سراہا ہے۔
اثرا فیسٹیول انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’لیزر شو کے لیے 300 ڈرون کا استعمال کیا گیا جن کے ذریعہ فضا میں متعدد فن پارے تشکیل دیئے گئے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اثر ا فیسٹیول کے تحت کچھ مختلف شو پیش کرنے کی کوشش کی گئی جس میں ہمیں کامیابی ہوئی ہے‘۔
’لیزر شو کے ذریعہ مختلف فن پارے تشکیل دیئے گئے جن میں سے بعض کو محض لکیریں ہی کہا جاسکتا ہے مگر مجموعی طور پر مختلف تجربہ رہا ہے جسے پسند کیا گیا ہے‘۔
 
 
 

شیئر: