سنہ 2013 میں نواز شریف حکومت کے دور میں تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اس وقت طالبان کے ساتھ مذاکرات کے دوران عسکری قیادت کی جانب سے حکومت کو تعاون نہیں ملا تھا۔
اردو نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ ’میرا مشاہدہ بتاتا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لیے عسکری قیادت یکسو نہیں تھی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف 2013 کے انتخابات سے قبل ہی امن وامان اور توانائی کے بحران کے خاتمے کا ذہن بنا چکے تھے۔‘
مزید پڑھیں
-
تحریک طالبان اگر آئین کو تسلیم کرے تو موقع دیں گے: فواد چوہدریNode ID: 616886
-
حکومت ٹی ٹی پی مذاکرات: اس بار نتائج کیسے مختلف ہوسکتے ہیں؟Node ID: 616951