Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائیہ کی نگرانی میں امریکی طیاروں کی پرواز

امریکی جہازوں کو اپنے حصار میں لے کر بحر احمر کی فضائی حدود عبور کرائیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں ایف 15 ایس اے اور ایف 15 سی نے امریکہ کے  طیاروں ایف  16 اور بی ون کو اپنے حصار میں لے کر بحر احمر کی فضائی حدود عبور کرائیں- 
اخبار  24 کے مطابق سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جمعرات کو  جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت نے یہ کام خطے کے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے دونوں ملکوں کی فضائی افواج کے درمیان مشترکہ تعاون کے تحت انجام  دیا- 
یاد رہے کہ مختلف قسم کے بمبار امریکی  طیارے مشرق وسطی کی اہم آبی گزر گاہوں کی معمول کے مطابق فضائی نگرانی کررہے ہیں-
امریکہ یہ کام کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عسکری تیاری پروگرام کے تحت کرتا رہتا ہےـ

شیئر: