Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے مصر اور الجزائر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات 

شہزادہ فیصل بن فرحان پیرس امن فورم میں شرکت کے لیے فرانس میں ہیں۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو پیرس میں مصر کے وزیر خارجہ سامی شکری اور الجزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامرۃ  نے ملاقات کی ہے۔
 وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پیرس امن فورم کے چوتھے سیشن میں شرکت کے لیے فرانس پہنچے ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الجزائر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں اور ان کےعوام کے درمیان تعاون کے برادرانہ رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

پیرس فورم پر موجود ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے پیرس امن فورم کے ایجنڈے پر موجود امور نیز علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
اس موقع پر فرانس میں متعین سعودی سفیر فہد بن معیوف الرویلی بھی موجود تھے۔
 شہزادہ فیصل بن فرحان سے مصر کے وزیر خارجہ نے تعاون کے مشترکہ شعبوں میں دونوں ملکوں اور ان کے برادر عوام کے برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کے  طریقوں کا جائزہ لیا۔
پیرس فورم پر موجود ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔علاقائی و بین الاقوامی حالات بھی اس موقع پر زیر بحث آئے۔

شیئر: