Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور کروشیا میں اسلامی امور کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط 

سعودی وزیر اسلامی امور اور کروشیا کے ڈاکٹر عزیز حسانوچ نے دستخط کیے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب اور کروشیا نے جمعے کو اسلامی امور کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت  پر دستخط کیے ہیں۔
مملکت کی جانب سے وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ اور کروشیا میں مسلم علما کے سربراہ مفتی اعلی ڈاکٹر عزیز حسانوچ نے زغرب میں یادداشت پر دستخط کیے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے مطابق اس موقع پر کروشیا کی وزیر ثقافت ڈاکٹر نینا اوبولینا اور بوسنیا میں متعین سعودی سفیر اسامہ الاحمدی بھی موجود تھے۔

علمی سیمینار۔ تعارف اسلام کے لیے مشترکہ نمائشیں منظم کریں گے(فوٹو ایس پی اے)

مفاہمتی یادداشت کے تحت فریقین اسلام کے تعارف، اس کی خوبیوں اور روا داری کے اصول کو اجاگر کرنے میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ عصر حاضر کے مسائل پر اسلام کا موقف کتابوں اور مختلف زبانوں میں علمی مطبوعات کا تبادلہ کرکے بیان کریں گے۔ 
فریقین اسلامی امور کے شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے  مشترکہ تربیتی کورس منعقد کریں گے- علمی سیمینارز۔ تعارف اسلام کے لیے مشترکہ نمائشیں منظم کریں گے۔ کانفرنسوں اور سیمیناروں میں دونوں ملکوں کے علما ایک دوسرے کے یہاں شریک ہوں گے۔

 کروشیا کے شہریوں کو حج یا عمرے کےلیے دینی آگہی فراہم  کی جائے گی۔ ( فوٹو ایس پی اے)

دونوں ملک مساجد  کے امور، ان کی تعمیر اور اصلاح و مرمت کے شعبے میں تجربات کے تبادلے کے ذریعے تعاون کریں گے۔ قرآن و سنت کی خدمت کا بھی اہتمام کریں گے۔ سعودی وزارت اسلامیامور کروشیا کے مسلم مشائخ کو کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن کی مطبوعات فراہم کرے گی۔  
مفاہمتی یادداشت کے مطابق وزارت اسلامی امور کروشیا کے ان شہریوں کو جو حج یا عمرے یا زیارت پر آنا چاہیں گے دینی آگہی فراہم کرے گی۔ 

شیئر: