Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رقاص لیمور

 
عکرہ ..... جنوبی افریقی ملک مڈغاسکر میں لیمور نامی بندر نما جانوربالعموم پائے جاتے ہیں ۔ انکی فطرت اور طبیعت بھی بندروں سے ملتی جلتی ہے تاہم انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ا فریقہ میں رہنے کے سبب انہیں ناچ گانے سے زیادہ دلچسپی ہو۔ اٹلی کے رہنے والے سائمن اسبارگیلیا نے جو علاقے کی سیاحت اور تفریح کیلئے آئے ہوئے تھے اچانک اپنے سامنے ایک سفید فام لیمور کو انتہائی ماہرانہ اندازمیں ناچتے ہوئے دیکھا تو انکی حیرت کی انتہا نہ رہی۔ انہوں نے فوراً اس رقاص لیمور کی تصاویر اتار کر نیٹ پرجاری کردیں۔مائیکل فلیٹ لے نامی یہ فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ وہ لیمور کی ایسی شاندار تصاویر اتارنے میں کامیاب ہوا ہے جس سے اسکی محنت بھی کارگر ہوئی اور اسے مزا بھی آیا۔ یہ نادر تصاویر وہ کہیں بھی اچھی قیمت میں فروخت کرسکتا ہے مگر سردست اس نے انہیں کاروباری بنیاد پر جاری کرنے کا کوئی خیال نہیں۔ فوٹو گرافر کا کہناتھا کہ لیمور کے رقص کے مختلف انداز کو خاص زاویے سے کیمرے میں محفوط کرنا بیحد مشکل ہے مگر قسمت اسکے ساتھ تھی اور وہ تصاویر اتارنے میں کامیاب رہا۔

شیئر: