Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، عراقی رابطہ کونسل کے ماتحت اقتصادی کمیٹی کا اجلاس

عراق میں سعودی کمپنیوں کے نمایاں منصوبوں کا جائزہ لیا گیا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عراقی رابطہ کونسل کے ماتحت اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ترقیاتی اور امدادی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
سعودی عرب کی طرف سے وزیر سرمابیہ کاری خالد الفالح اورعراق کی جانب سے وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر خالد النجم نے صدارت کی۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کمیٹی کے شرکا نے ورچول رابطہ کرکے ایجنڈے پر موجود امور پر تبادلہ خیال کیا۔

عراق میں سعودی سرمایہ کاری کا حجم بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا( فوٹو ایس پی اے)

مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کو موثر بنانے کے موضوع پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کو ایک دوسرے کے یہاں سرمایہ لگانے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے بڑھانے اورچیلنجوں سے نمٹنے پر زور دیا گیا۔
عراق میں اہم بڑی سعودی کمپنیوں کے نمایاں منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر بات چیت ہوئی۔ سعودی کمپنیاں عراق میں توانائی، تجدد پذیر توانائی، پٹروکیمیکل، زراعت، صنعت، میڈیسن جیسے شعبوں میں منصوبے شروع کیے ہوئے ہیں۔
فریقین نے سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کرنے کی خاطر مشترکہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ عراق میں سعودی سرمایہ کاری کا حجم بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ 

شیئر: