Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں روبوٹ زائرین کی رہنمائی کرنے لگے

جنرل پریذیڈنسی نے سمارٹ قرآن بھی لانچ کیا ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں زائرین کی خدمت کے لیے سمارٹ ٹیکنالوجی بشمول ٹچ سکرین روبوٹ استعمال کیا جا رہا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فور ویل روبوٹ لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے،افتا سروسز پیش کرتا اور سوالات کے جوابات دیتا ہے۔
ان میں فوری ترجمہ شامل کرنے، مشائخ کے ساتھ ریموٹ کمیونیکیشنز اور مختلف زبانوں میں ہدایات ترتیب دینے کا آپشن موجود ہے۔

ریموٹ کنٹرول روبوٹ 11 زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے(فوٹو ایس پی اے)

مسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی اپنی پیش کردہ خدمات کی سطح کو تیار کرنے کے لیے سمارٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔
ریموٹ کنٹرول روبوٹ 11 زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے جن میں عربی، انگریزی، فرانسیسی، روسی، فارسی، ترکی، چینی، بنگالی اور ہاؤسا شامل ہیں۔
اس میں 21 انچ کی ٹچ سکرین ہے جس کا استعمال زائرین کے مسائل سے نمٹنے کے لیے کیا جا سکتا ہےجیسے کہ رہنمائی اور رائے کا اظہار، اور ایک سمارٹ سٹاپیج سسٹم جو اسے آسانی سے اور لچکدار طریقے سے حرکت کرنے دیتا ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی امورکی جنرل پریذیڈنسی مقراۃ الحرمین دو مقدس مساجد کے قاری کی خدمت پیش کرتا ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں اور جامع مسجد کے زائرین کو قرآن سکھاتا ہے جو اپنی تلاوت کو بہتر بنانا اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
یہ مسجد الحرام سے ٹرانسمیشن کے ساتھ عربی، انگریزی، اردو اور ہاؤسا سمیت چھ زبانوں میں دستیاب ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی نے سمارٹ قرآن بھی لانچ کیا ہے جو بصارت سے محروم افراد کے لیے ایک ای ڈیوائس ہے تاکہ وہ بریل میں قرآن کی تلاوت کر سکیں۔

شیئر: