Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیران ہوں کہ اپوزیشن ووٹنگ مشین سے کیوں ڈرتی ہے: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ساری دنیا میں ووٹنگ کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے لیکن میں حیران ہوتا ہوں کہ ہماری اپوزیشن اس مشین سے کیوں ڈرتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے منگل کو میں صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم میں شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹیکنالوجی کی وجہ سے اب آپ جھوٹ نہیں بول سکتے۔ آپ سب کچھ اپنے موبائل فون سے جان سکتے ہیں۔‘
’جب ملک اپنی اگلی نسلوں کا سوچتے ہیں تو آگے بڑھتے ہیں۔ وہ اگلے الیکشن کا نہیں سوچتے۔ ہماری حکومت نے اگلے الیکشن کی بجائے اپنی آنے والی نسلوں کا سوچا ہے۔‘
’پچھلی حکومتیں ہر روز اربوں روپیہ اپنی تعریفوں کے لیے استعمال کیا لیکن لوگوں نے ان کی تعریفیں نہیں کیں۔‘
انہوں  نے کہا کہ ’ورلڈ بینک نے اپنی اسیسمنٹ میں کہا ہے کہ ہمارے ہاں غربت کم ہوئی ہے۔‘
’ہم اب تک اڑھائی ارب درخت لگا چکے ہیں جبکہ ہدف 10 ارب کا ہے۔ ہمارے پاس زمین ہے لیکن پانی کی کمی ہے ، ہم 10 نئے ڈیم بنا رہے ہیں۔‘
’اپوزیشن کو خطرہ ہے کہ پانچ سال بعد جب لوگ ہماری کارکردگی دیکھیں گے تو ان کی دکانیں بند ہو جائیں گی۔‘

شیئر: