Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مسجد الحرام میں توسیع، ’حجر اسود‘ کو بوسہ اور ویٹ لفٹر خاتون سمیت سعودی عرب سے منتخب تصاویر

سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی تصاویر بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ جس میں طویل واکنگ ٹریک، ویٹ لفٹر خاتون اور بچوں کے پسندیدہ کردار اور نایاب گاڑیوں کی نمائش  متعلق تصاویر کو پسند کیا گیا۔
 
 
خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام 20 منٹ میں 

سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ کی سپیشلسٹ ٹیم نے 20 منٹ کے اندر خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام مکمل کیا ہے۔مقدس مساجد کی انتظامیہ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا نظام الاوقات مقرر کیے ہوئے ہے۔ 
 الخبر میں طویل واکنگ ٹریک تیار 

الخبر میونسپلٹی نے ایک ہزار میٹر طویل واکنگ ٹریک تیار کر لیا ہے جس کے دونوں کناروں پر درخت لگائے گئے ہیں۔  
 گیمز کے سرگرمیوں میں بچوں کے پسندیدہ کردار 

ریاض سیزن میں بچوں کے لیے گیمز سرگرمیاں رکھی گیئں جس میں ان کے پسندیدہ کردار کا اہتمام بھی کیا گیا۔  
 کار نمائش میں لیگو سے بنا فارمولا 1 گاڑی کے سب سے بڑا مجسمہ 

ریاض سیزن کے تحت منعقد کار نمائش میں لیگو سے بنا فامولا 1 گاڑی کا مجسمہ رکھا گیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق لیگو سے بنا فارمولا 1 گاڑی کے مجسمہ کا اندراج ورلڈ ریکارڈ میں ہو چکا ہے۔ 
 مسجد الحرام میں تیسری سعودی توسیع کا 90 فیصد تعمیراتی کام مکمل 

مسجد الحرام میں جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے ادارہ امور حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں کی جانے والی تیسری سعودی توسیع کا 90 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔موجودہ توسیع مرحلے میں مسجد الحرام کے چھ مینار شامل ہیں۔  
’حجر اسود ‘ کو بوسہ دینے کے لیے کھولنے کی  تیاریاں

 سعودی عرب میں عمرہ زائرین اور طواف کرنے والوں کےلیے ’حجر اسود ‘ کو بوسہ دینے کے لیے  کھولے جانے کی  تیاریاں کی جارہی ہے جس کے لیے مخصوص ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کیا جا سکے گا۔
 الاحسا: سٹریٹ لائٹ کے کھمبے تبدیل کر دیے 

الاحسا میونسپلٹی نے اسٹریٹ لائٹ کے کھمبے تبدیل کیے ہیں جبکہ بعض جگہوں پر نئے کھمبے لگائے گئے ہیں ۔ 
 شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سعودی ویٹ لفٹر خاتون

 
ویٹ لفٹنگ کے میدان میں سعودی عرب کا نام روشن کرنے والی ویٹ لفٹر خدیجہ المومن کا کہنا ہے کہ ’میں نے برسوں ویٹ لفٹنگ کی مشق کی۔ یہ صحت اور تندرستی کے لیے بہترین کھیل ہے۔‘
ایک ہی جگہ 600 غیر ملکی اور نایاب گاڑیوں کی نمائش 

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ریاض کار شو میں ایک ہی جگہ پر 600 سے زیادہ غیر ملکی اور نایاب آٹوموبائلز کی نمائش کی گئی ہے۔ ریاض کار شو روزانہ شام 4 سے رات 11 بجے تک جاری ہے۔ 
 

شیئر: