Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئر ڈیفنس نے نجران ائیرپورٹ پر حملہ ناکام بنا دیا، ڈرون تباہ

ڈرون تباہ ہونے سے اس کے ٹکڑے رہائشی علاقے  میں گرے ہیں(فائل فوٹو العربیہ)
سعودی ایئر ڈیفنس نے اتوار کی شب نجران ایئر پورٹ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نےعرب اتحاد کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ’ ڈرون کو ہدف پر پہنچنے سے قبل راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا‘۔
’ڈرون تباہ ہونے سے اس کے ٹکڑے العریسہ کے رہائشی علاقے  میں گرے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ جس ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کیا گیا اسے صنعا ایئر پورٹ سے ہدف پر روانہ کیا گیا تھا۔
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ’ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ایئر پورٹ کو نشانہ بنائے جانے کی کوشش کے جواب میں آپشنز میز پر موجود ہیں‘۔

شیئر: