Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی باکس آفس میں دھوم

10روزہ فیسٹیول میں مختلف کیٹیگریز کی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ (فوٹو عرب نیوز)
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے پیر کو افتتاحی تقریب کے دوران اپنے باکس آفس کو فیسٹیول میں شامل فلموں کے لیے کھول دیا ہے۔ یہ فلمیں 6 سے 15 دسمبر تک فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔
عرب نیوز کے مطابق ریڈ سی دس روزہ فیسٹیول میں دکھائی جانے والی فلموں کو  گیارہ مختلف کیٹیگریز اور مقابلوں میں رکھا کیا گیا ہے۔

فیسٹیول میں مصر، لبنان اور فلسطینی فلمسازوں کی ایوارڈ یافتہ فلمیں شامل ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)

ان مقابلوں میں مختصر دورانیہ کی فلم مقابلہ، بین الاقوامی مشہور فلم، عرب مشہور فلم، فیسٹیول کی پسندیدہ، نئی سعودی فیچر فلم ، نئی سعودی مختصر دورانیہ کی فلم ،خزانے، آئندہ نسل کے لیے بہت مفید اور سیریزسے متعلقہ فلمیں شامل ہیں۔
ریڈ سی فلم فیٹسیول میں سینما کے10روزہ جشن کے دوران جن فلموں کی نمائش کی جائے گی ان میں بیروت  کی ہدایت کار جوڑی جوانا تھامس اور خلیل جورجی کی فلم 'میموری باکس'، فلسطینی ہدایت کار ہانی ابوالاسد کی فلم 'صالون ہدی' کےعلاوہ ایوارڈ یافتہ فلم 'برا المنہج' شامل ہیں۔
مصرکے معروف مصنف اور ہدایت کار عمرو سلامہ کے ساتھ  سعودی فلم سازعمر نعیم کی فلم 'روٹ 10' بھی شامل ہیں۔
فلم دیکھنے کے شوقین حضرات کے لیے ریڈ سی فلم فیسٹیول کی جانب سے آن لائن ٹکٹ کا بندوبست کیا گیا ہے۔
 

شیئر: