Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی فلم فیسیٹول میں پیشہ ور افراد کے لیے خصوصی موقع

سالانہ فلمی میلہ جدہ کے قدیم محلے البلد میں 6 تا 15 دسمبر منعقد ہو رہا ہے۔ (فوٹو سبق)
تیسرے سالانہ ریڈ سی فلم فیسٹیول میں سنیما کی دنیا میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے سالانہ اہم سنیما ایونٹ میں انفرادی آڈیشن میں رجسٹریشن اور منظوری کے لیے مقابلوں کے دورازے کھول دیئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ریڈ کارپٹ پریمیئرز اور کنسرٹس، سینما انڈسٹری کے پروگرام ، ورکشاپس، انٹرایکٹو کمیونٹی ایونٹس سے لے کر دیگر تہواروں کے مطابق خوبصورتی سے بھرپوریہ فیسٹیول سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے پرکشش علاقے اور قدیم محلے البلد میں 6 سے 15 دسمبر تک منعقد ہو رہا ہے۔

فیسٹیول میں دنیا بھر سے100 سے زائد فلموں کی نمائش ہو گی۔ (فوٹو عرب نیوز)

اس فلم فیسٹیول کا سالانہ میلے کے طور پر2019 میں آغاز کیا گیا تا ہم گزشتہ دو برسوں میں عالمی وبا کورونا کے باعث احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا انعقاد آن لائن ہوا۔
فیسٹیول میں دنیا بھر سے100 سے زائد فلموں کی نمائش ہو گی جس میں اس ریجن کے بہترین سنیما پراجیکٹس بھی شامل ہیں۔
یہ فیسٹیول فلم انڈسٹری سے منسلک پیشہ ور افراد کو منفرد تجربات کے ذریعے اس کا حصہ بننے کا خصوصی موقع فراہم کرے گا۔
دنیا بھرسےعرب فلم میکرز اور انڈسٹری کے پیشہ ور افراد کو یہ سالانہ فیسٹیول ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، یہاں پر ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے ایونٹس، ماسٹر کلاسز اور ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
 

شیئر: