Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سعودی وفد کی شرکت

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے سعودی فلم اتھارٹی کے تعاون سے 8 سعودی ٹیلنٹ میلے میں روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: العربیہ)
اٹلی میں جاری وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 78 ویں سیشن کی سرگرمیوں میں اپنے ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کا لواہا منوارہا ہے۔
 العربیہ کے مطابق یہ فلمی میلہ رواں ماہ کے آغاز میں شروع ہوا تھا اور دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے سعودی فلم اتھارٹی کے تعاون سے 8 سعودی ٹیلنٹ اس میلے میں روانہ کئے ہیں۔
وفد میں فلم اتھارٹی کےایگزیکٹو ڈائریکٹر شیوانی پانڈیا، ایڈورڈ وینٹراب، آرٹسٹک ڈائریکٹر محمد الترکی، فیسٹیول اتھارٹی کے چیئرمین، ڈائریکٹر عرب کلاسیکل فلموں کے پروگرام انطوان خلیفہ اور بین الاقوامی پروگرام کے ڈائریکٹر کلیم آفتاب شامل ہیں۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول مختلف سرگرمیوں اور تقریبات کی ایک سیریز کا اہتمام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
 اس میں خواتین کے لیے سینما میں ایوننگ پروگرام بھی شامل ہے۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کو مختلف پیشہ وارانہ کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جا سکے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں ان کی مدد کی جا سکے۔
وینس فیسٹیول میں سعودی ٹیلنٹ ٹیم کی شرکت ٹیم کے ارکان کی صلاحیت کو بہتر بنانا، انہیں عالمی پلیٹ فارم پر کامیاب ہونے کے لیے ضروری تجربہ فراہم کرنا اور بین الاقوامی فلم سازوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا ایک حقیقی موقع دینا ہے۔
 

شیئر: